ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منڈگوڈ میں ٹریکٹربے قابو ہرکر گڑھے میں گرنے سے ایک کی موت

منڈگوڈ میں ٹریکٹربے قابو ہرکر گڑھے میں گرنے سے ایک کی موت

Sun, 03 Feb 2019 23:31:38    S.O. News Service

منڈگوڈ 3/فروری (ایس او نیوز/نذیر تاڈپدری) ڈرائیور کے ہاتھوں بے قابو ہوکر ایک ٹریکٹر گڈھے میں جاگرنے سے ٹریکٹر پر سوار اک شخص کی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت حضرت ساب کبنّور کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ آج اتور کو اُس وقت پیش آیا جب ایرّنا نامی ایک شخص ٹریکٹر ڈرائیور کرتے ہوئے  منڈگوڈ سے یلاپور کے راستے جارہا تھا کہ اچانک بے قابو ہوکر ایک گڑھے مٰیں جاگرا۔

حادثے کے تعلق سے مہلوک حضرت ساب کے بھائی کنٹریکٹر نذیر کبنّور نے منڈگوڈ پولس تھانہ میں شکایت درج کی ہے جس میں انہوں نے ڈرائیور کے لاپرواہی کو اس حادثے کے لئے ذمہ دار قرار دیا ہے۔

منڈگوڈ پولس  حادثہ کے تعلق سے شکایت درج کرتے ہوئے چھان بین کررہی ہے۔


Share: